مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے بعد پیرا گوئہ نے بھی اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیرا گوئے نے تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ بند کرکے بیت المقدس میں کھول دیا ہے۔ سفارت خانہ کھولنے کی تقریب میں پیرا گوئے کے صدر ہوراکیو کارٹس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے سفارت خانے کی منتقلی پر پیرا گوئے کے صدر کا شکریہ ادا کیا جب کہ پیرا گوئے کے صدر نے سفارت خانے کی منتقلی کو اسرائیل کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی جانب خوشگوار قدم قرار دیا۔ دونوں ممالک کی اعلیٰ شخصیات نے باہمی تعاون اور مستقل روابط رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
امریکہ کے بعد پیرا گوئہ نے بھی اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردیا ہے۔
News ID 1880872
آپ کا تبصرہ